• news

چین کو نومبر میں کرونا کا علم ہوگیا تھا، دنیا کو آگاہ کرنے میں سستی کی: مائیک پومپیو

واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں چین کو نومبر ہی میں علم ہو گیا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے الزام لگایا کہ چین نے عالمی ادارہ صحت سمیت دنیا کو اس معاملے سے آگاہ کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا۔ مائیک پومپیو نے ووہان میں سب سے پہلے پائے گئے وائرس کا اصل سیمپل فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن