• news

ہائیکورٹ نے آن لائن کلاسز کیخلاف درخواست خارج کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ جمعرات کو عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی جس میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا تھا۔ وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ لاک ڈائون کے دوران آن لائن کلاسز ہو رہی ہیں جس کا طلباء کو فائدہ نہیں ہے کیونکہ درخواست گزار وکیل کے بقول تمام طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن