دنیا بھر میں کرونا سے 138 پاکستانی جاںبحق ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (این این آئی، آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 138 سمندر پار پاکستانیز کرونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی قومیت بارے ڈیٹا اکٹھا کرنا مشکل ہے، زیادہ تر ممالک جاں بحق ہونے والوں کی قومیت سے آگاہ نہیں کرتے، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد غیر رسمی طور پر اکٹھی کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں زیادہ تر امریکہ، فرانس اور اٹلی میں مقیم تھے۔