• news

کینیڈین وزیراعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کومبارکباد

اوٹاوا (صباح نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔جسٹن ٹروڈو نے اس ماہ بابرکت کی آمد پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔کینینڈین وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ رمضان پچھلے سال سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر مسلمان گھروں پر رہیں اور وہاں ہی عبادات کا اہتمام کریں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مسلمان دوستوں سے ملنے کے لیے آن لائن ذرائع کا استعمال کریں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا کے خاتمے کے لیے مسلمانوں سے دعائوں کی اپیل بھی کی ۔

ای پیپر-دی نیشن