• news

کامونکے دوشیزہ‘ سیالکوٹ میں بہو اور ایک بچے سے زیادتی

سیالکوٹ/ کامونکے (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) سمبڑیال میں سسر نے بائیس سالہ بہو سے زیادتی کر ڈالی ملزم مبشر فرار ہو گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ تھانہ پھلورہ کے علاقہ کلاسوالہ میں اوباش نے سات سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم اسد علی کیخلاف رپورٹ درج کر لی۔ کامونکے پرانی آبادی کی سولہ سالہ لڑکی سودا سلف لینے نکلی۔ ملزم عدیل ورغلا کر قریبی حویلی میں لے گیا اور اس کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن