افغانستان : طالبان کے حملے میں حکومت نواز ملیشیا کے 13 رکن ہلاک
قلعہ نو، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس میں طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں حکومت نواز مقامی ملیشیا کے 13 رکن مارے گئے ہیں یہ بات مقامی عہدیدار نے جمعہ کو بتائی۔صوبائی حکومت کے ترجمان نجم الدین برہانی نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت قلعہ نو کے مغربی مضافاتی علاقہ لامان میں ایک مرکزی سڑک کے ساتھ بنی سکیورٹی چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میںحکومت نوازقبائلی ملیشیا کے13 ارکان شہید ہو گئے ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ جمعرات کو نصف شب کے وقت ہونیوالے حملے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گروہ کے ایک رکن کا اغوا کر لیا گیا ہے۔ مقامی بغاوت کرنیوالے جنگجو جنہیں افغان سیکورٹی اداروں کی حمایت حاصل ہے وہ سیکورٹی کی فراہمی اور ملک کے دور دراز دیہات اور اضلاع کی حفاظت کرتے ہیں جہاں فوج اور پولیس کو محدود رسائی حاصل ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز زیر حراست شخص کو ڈھونڈنے اور بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔