امریکہ کا عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بحال کرنے سے صاف انکار
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کبھی بھی ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ کو بحال نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا تھا کرونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی بنیادی اصلاح کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے جو کبھی بھی اقوام متحدہ کی مالی اعانت بحال نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا ہمیں ڈبلیو ایچ او پر ایک سخت نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔