• news

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قوم کو رمضان کی مبارکباد

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو رمضان کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ بے شک رمضان المبارک مغفرت، رحمت اور برکت کا مہینہ ہے اور ہم سب کیلئے اﷲ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ رمضان المبارک ہمیں اپنے ارد گرد بھوکوں و پیاسوں کا احساس دلاتا ہے اور رمضان المبارک میں ہمیں اپنے ارد گردغریب و مساکین کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ اس مقدس ماہ میں کرونا وائرس کا خاتمہ،بیماروں کو شفاء عطا فرمائے اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن