• news

بچت سکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری‘اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نیشنل سیونگ نے بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ہے۔ کمی کا اطلاق آج سے ہوگا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ کا شرح منافع 1 اعشاریہ 86 فیصد کمی بعد 8 اعشاریہ 54 فیصد ہوگیا ہے۔ جبکہ بہبود سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 1 اعشاریہ 92 فیصد کمی سے 10 اعشاریہ 32 فیصد ہوگیا ہے۔اسپیشل سیونگ اور ریگولر انکم سرٹیفکٹ کے شرح منافع میں بھی کٹوتی کردی گئی ہے۔ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں 1 اعشاریہ 60 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 7 فیصد ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن