انٹر بنک میں ڈالر 49پیسے مہنگا
لاہور (کامرس رپورٹر )انٹر بینک مارکیٹ میں گذشتہ روز ڈالر 49 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 161 روپے 6 پیسے تک فروخت ہوا تاہم مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 49 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 47 پیسے رہی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 159 روپے 50 پیسے اور یورو کی قیمت فروخت 172 روپے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت 1 روپے کی کمی سے 196 روپے ہو گئی۔