اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، ہر پل عمران کو ناکام کرنا چاہتی ہے: فردوس عاشق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں‘ اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں۔ اپوزیشن ہر پل چاہتی ہے عمران خان ناکام ہوں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کی طرف لاک ڈائون سے فرار جبکہ دوسری طرف اس کا اصرار کر رہی ہے۔ نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پروا آجاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاپروائی کی جا رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کرونا سے لڑ رہے ہیں۔ (ن) لیگ عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہمت اور جدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔