• news

مہنگائی میں0.62فیصد اضافہ‘14اشیاء مہنگی‘12کے نرخ کم: ادارہ شماریات

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں آلو ساڑھے 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، پیاز ساڑھے 4 روپے اور مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 7 روپے فی کلو اور کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، تازہ دودھ اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔ رواں ہفتے میں 12 اشیاء  کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 2 روپے فی کلو اور انڈے 6 روپے فی درجن سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں دال چنا 5 روپے اور دال مسور 3 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 11 روپے سستا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، حالیہ ہفتے میں چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، حالیہ ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن