• news

کمشن کو بتائیں گے کرپشن، بدانتظامی سے چینی کیسے مہنگی ہوئی، شاہدخاقان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شاہد خاقان عباسی نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی انکوائری کے لئے قائم شوگر کمشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا اور کہا کہ وہ کمشن کو بتائیں گے کہ کرپشن اور بد انتظامی سے کس طرح چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کے نام خط میں انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیر تجارت خرم دستگیر کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں تاکہ کمشن کو چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حقائق بتا سکیں۔ کمیشن کو بتائیں گے کہ کرپشن اور بد انتظامی سے کس طرح چینی کی قیمتیں بڑھیں۔ انکوائری کمیشن کے سربراہ سے بیان ریکارڈ کرنے کے لئے مناسب وقت اور جگہ کے تعین کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن