• news

وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ کرونا کے پھیلائو اور اقدامات سے باخبر ہیں: فیاض چوہان

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور ممکنہ حفاظتی و احتیاطی اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مکمل باخبر ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ علماء کرام نے رمضان میں حکومت کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ میں بھی ڈبلیو ایچ او کے طے کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تھیلیسیمیا کے علاج میں مصروفِ عمل سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیرِ اطلاعات کو تھیلیسیمیا کے مریضوں کی عیادت اور علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بچوں میں پھل بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منو بھائی نے کچھ سال پہلے جو پودا لگایا تھا، آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن