• news

وزیراعظم نے آٹا‘ چینی کی فرانزک رپورٹ تیار کرنیوالے کمشن کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دیدی

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم ’’آٹا چینی سکینڈل‘‘ کی فرانزک رپورٹ تیار کرنے والے کمیشن کو مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔ اس کمیشن نے 25 اپریل 2020 تک وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنا تھی لیکن دو ہفتے کے اندر کمیشن رپورٹ تیار نہ کر سکا۔ فرانزک ٹیم میں دو مزید افسران شامل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور سے ارسلان وٹو اور اسلام آباد سے ایاز خان کو فرانزک ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم مختلف شوگر ملوں کا دورہ کریگی اور فرانزک رپورٹ تیار کرے گی۔ وزیراعظم نے آٹا اور چینی سکینڈل کی رپورٹ منظر عام پر لائے جانے کے بعد اس کے ذمہ دار افراد تک پہنچنے کے لئے فرانزک کرا رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے چند شوگر ملوں کا فرانزک کرانے پر اعتراض کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن