• news

حمزہ شہباز نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات میں بے بنیاد گرفتار کیا ہے۔ انکوائری شروع کرنے سے پہلے چیئرمین نیب نے قانونی رائے حاصل نہیں کی۔ نیب نے حمزہ شہباز کیخلاف سیاسی بنیادوں پر منی لانڈرنگ کا کیس بنایا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ خصوصی قانون ہے نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ قانون کے مطابق نیب کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے زیر اثر آنے والے کیسز کی تحقیقات کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ نیب نے حمزہ شہباز پر 2005ء سے 2008ء کے دوران منی لانڈرنگ کرنے کا الزام لگایا۔ ملزم اس وقت پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا۔ ضمانت پر رہائی کے بعد ثبوتوں کے ضائع ہونے کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن