عمران کی قرض ریلیف اپیل عالمی سطح پر مقبول: اقوام متحدہ کا بھی خیرمقدم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا قرض ریلیف کیلئے عالمی اقدام کا مطالبہ بین الاقوامی سطح پر مقبول ہوگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مطالبے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ یو این جنرل اسمبلی‘ اقتصادی وسماجی کونسلزکے صدور نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی اداروں کی مشاورت سے ہم خیال ممالک کا گروپ بنائے گا۔ گروپ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے متعلق چیلنجزکا جائزہ لے گا۔ گروپ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے چیلنج سے نکالنے کیلئے کوشش کرے گا۔ وزیراعظم‘ وزیر خارجہ عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں۔ رابطوں کا مقصد قرضوں کے مسئلے کا مشترکہ حل نکالنا ہے۔