• news

پنجاب‘ خیبر پی کے میں سیمنٹ کے نرخوں میں 55 روپے بوری کا اضافہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ نمائندہ سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کیمطابق سیمنٹ کی قیمت میں فیور 55 روپے تک اضافہ ہوا قیمتوں میں اضافہ پنجاب اور خیبر پی کے کیلئے کیا گیا۔ ہول سیل میں سیمنٹ 40 سے 55 روپے تک فی بوری مہنگی کی گئی۔ ہول سیل میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 500 سے 530 روپے تک پہنچ گئی۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ طلب بڑھنے کے باعث ہوا، سندھ اور بلوچستان کیلئے سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ سابق چیئرمین آباد عارف جیوا کے مطابق اسلام آباد میں بھی سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، کراچی میں سیمنٹ کی ہول سیل قیمت 600 روپے فی بوری ہے، سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے سے حکومتی تعمیراتی پیکیج کو دھچکا لگے گا، حکومت نے چند روز قبل تعمیراتی شعبے کیلئے آرڈیننس جاری کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن