• news

مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک میں غیرمعمولی حالات ہیں: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ اس رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لئے حالات غیرمعمولی ہیں۔ انہیں کبھی بھی ایسے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اجتماعیت کے تصور کو گزند پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے گناہ بخشوانے‘ اﷲ کریم اور نبی پاکؐ کے احکامات کے مطابق عبادات کو حالات کے تناظر میں جاری رکھنا ہے تاکہ ہم اس کی خوشندی اور رضا حاصل کر سکیں۔ اس کا طریقہ صرف اور صرف نادار غریب مستحق افراد کی مدد ہے جس سے وہ افراد آج کل بری طرح متاثر ہیں۔ اسلامی معاشرے کے صاحب ثروت اور مالدار افراد کا فرض ہے کہ وہ اپنے ان مسلمان بھائیوں کو اﷲ کی طرف سے ملنے والے رزق میں شریک کریں۔

ای پیپر-دی نیشن