بروقت اورمیرٹ پر ترقی ہراہلکار کا بنیادی حق ہے :سی سی پی او
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لا ہو وذوالفقا ر حمید کی زیر صدارت ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی پرموشن بورڈکا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ڈی آ ئی جی انو سٹی گیشن ڈاکٹر انعا م ،ڈی آ ئی جی آ پر یشنز رائے با بر سعید،ایس ایس پی ایڈ من کیپٹن (ر)لیا قت علی ملک ،ایس ایس پی ڈسپلن عبا دت نثار مو جو د تھے۔پر مو شن بو ر ڈ میںہیڈ کانسٹیبل سے اسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر اہلکاروں کو ترقی دی جائے گی۔اس مو قع پر سی سی پی او لا ہو ر ذوالفقا ر حمید نے بتا یا کہ تر قی میرٹ پر اور بروقت ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا۔