• news

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں علماء کرام اور پولیس ایک پیج پر ہیں:رائے بابر سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں علماء کرام اور لاہور پولیس ایک پیج پر ہیں۔رمضان المبارک کی عبادات کو 20 نکاتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعے محفوظ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازِ تراویح کے دوران شہر کی مختلف مساجدجامعہ مسجد آسٹریلیا چوک، جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو،جامعہ مسجد شملہ پہاڑی،جامعہ مسجد اونچی،جامعہ مسجدنور سمیت شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن