فیروزوالہ:ڈاکوؤں نے میاں بیوی اور تاجروں سمیت درجنوں افراد کو لوٹ لیا
فیروزوالہ(نامہ نگار)جی ٹی روڑ پر واقع پولیس چوکی راناٹاون کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگاکر میاں بیوی اور تاجر سمیت درجنوں افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، بتایاگیاہے کہ باسط حسن اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں روک کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے ان سے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون چھین لیا ،ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمد نویداور نادر علی کو روک کر لوٹ لیا ،مزاحمت پر نادر علی کو زخمی کردیاگیا،تاجر شاہدعلی سے گن پوائنٹ پرساڑھے نو لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ڈاکووں نے اسی جگہ پر متعد د افراد کو روک کر لوٹ لیا،لاہورروڈ کی آبادی قلعہ ستارشاہ کے قریب ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار محمدوارث سے یچاس ہزارروپے اورتین موبائل لوٹ لئے ،چوروں نے راناٹائون میں تنویراحمداورمحمدعرفان کے گھر سے زیورات اورسامان لوٹ لیا۔چوروں نے نیوموٹروے سیالکوٹ راناٹائون کے قریب بجلی کی تاریں اورٹرانسفارمرچوری کرنے کی کوشش کی توحساس ادارے کے ملازم نے تعاقب کرکے چوروں شاہداوراصغرکوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا،ڈاکووں نے امانت علی سے نقدی موبائل چھین لئے ۔