بنگلہ دیش نے سمندر میں پھنسے 500 روہنگیا مہاجرین کا داخلہ بند کر دیا
ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش نے خلیج بنگال میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے جہازوں کو اپنی سمندر حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس میں تقریباً 500 مہاجرین سوار ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے سے سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا کہنا تھا کہ 'یہ بنگلہ دیش کی ذمہ داری نہیں ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'بنگلہ دیش کو ان روہنگیا مہاجرین کو لینے کے لیے کیوں کہا جا رہا ہے، وہ گہرے سمندر میں ہیں اور بنگلہ دیش کی حدود کے اندر بھی نہیں ہیں'۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال کے اطراف میں تقریباً 8 ممالک کی سرحد ملتی ہے۔