صنعتیں تجارتی مراکزکھولنے کیلئے رشوت کے الزامات غلط، قانونی کارروائی کرینگے: مرتضیٰ وہاب
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صنعتیں اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق رشوت طلبی کے الزامات بے بنیاد اور غط ہیں سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ پر الزام تراشی من گھڑت ہے اس قسم کی بے بنیاد آڈیو ٹیپ پھیلنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی صنعتکار خود ان ہتھکنڈوں کی تردید کر چکے ہیں ہم نے میڈیکل سٹورز اور گرواسری سٹورز کھولنے کی اجازت دی ہے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ان عناصر کا کام ہمیشہ سے صرف الزام تراشی کا ہے سندھ حکومت ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں سے عوامی خدمت میں کمی نہیں کرے گی۔ سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو عوام اچھی طرح جانتے ہیں کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ہم کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔