• news

کرونا سے پنجاب میں مالی بحران‘ فنڈز کیلئے عالمی اداروں‘ ڈونرز سے رابطے تیز

لاہور (کامرس رپورٹر)کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں مالی بحران کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے لئے باقی ماندہ فنڈز کے حصول کے لئے عالمی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی ڈونر ایجنسیوں سے رابطے تیز کر دئے ہیں جن میں باقی ماندہ فنڈز کے جلد اجرا کی اپیل کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے عالمی مالیاتی اداروںاور ڈونرایجنسیوں کے مختلف قرضوں کی مد میں 28ارب روپے ملنا باقی ہیں۔ رواں مالی سال کے لئے عالمی مالیاتی اداروں اورغیر ملکی ڈونرایجنسیز نے58 ارب سے زائد کا قرض دینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب تک 16 ارب10 کروڑ روپے کاقرض پنجاب حکومت کومل چکا ہے۔ پنجاب حکومت کو قرض فراہم کرنے والے عالمی اداروں میں عالمی بینک، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک، ڈیفیڈ شامل ہیں اور ایشیئن انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی و دیگر ایجنسیز بھی شامل ہیں۔ذرائع نے امید ظاہر کی مزید28 ارب روپے کا قرض ڈونر کی جانب سے جلد ملنے کی توقع ہے پنجاب میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لئے قرض لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن