یوٹیلٹی سٹورز کھل گئے‘ دالیں، کھجوریں‘ بیسن، مصالحہ جات سمیت کئی اشیاء نایاب
لاہور(کامرس رپورٹر) ملک بھر میں گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹورز کھل گئے ہیں لیکن ان کے ذریعے عوام کو پوری طرح ریلیف نہیں ملا۔ ملک کے چھوٹے اضلاع ایک طرف چاروں دارالحکومتوں میں یوٹیلیٹی سٹورز پرکئی اشیاء نایاب ہوئیں ہیں۔ ان میں دالیں،کھجوریں، مصالحہ جات اور د ٰیگر شامل ہیں اور یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ حکومت نے سبسڈی تو دے دی لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔ لاہور میں ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، پیکو روڈ، ماڈل ٹاؤن، چونگی امر سِدّھو، گلبرگ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹوروں پر یہ اشیا نہ ہونے کے برابر تھیں اور یکم رمضان کورش بہت زیادہ تھا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دال مسور، دال مونگ، دال ماش دھلی ہوئی، کالے چنے اور بیسن بھی دستیاب نہیں تھے۔