کراچی میں دکانیں کھولنے پر گرفتار تاجروں کی درخواست ضمانت منظور
کراچی (آئی این پی ) عدالت نے دکانیں کھولنے پر گرفتار کیے گئے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ۔کراچی میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر گرفتار 6 تاجروں کی عدالت نے درخواستِ ضمانت منظور کرلی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔