• news

شہری علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد، کاروبار نہ چلانے کیلئے آگاہی کی ضرورت: اعجاز شاہ

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ا سد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران کرونا وائرس کی روک تھام ، رمضان گائیڈ لائنز، ایس ایم ای پیکیج اور صحت کی صورتحال کے اعدادوشمار مرتب کرنے کے امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ ماہ صیام کے دوسرے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، معاون خصوصی برائے صحت اور دیگراعلیٰ حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان گائیڈ لائنز، ایس ایم ای پیکج اورصحت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیہات میں شہریوں کی جانب سے گائیڈ لائینز پر عمل کرنا حوصلہ افزاء ہے جبکہ ضلعی اور یونین کونسل سطح پر سیاسی قیادت کا لوگوں کو آگاہی دینے میں اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ صوبوں کوماہ رمضان میں شہریوں کی جانب سے رمضان گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کے حوالے سے فیڈ بیک کا کہا جائے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ شہری علاقوں کی آبادی کو ان رہنما اصولوں کا عملدرآمد کرنے اور ماہ رمضان کے دوران کاروبار معمول کے مطابق نہ چلانے کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں صحت کی صورتحال اور کرونا وائرس کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

ای پیپر-دی نیشن