• news

لاہور میں لاک ڈائون اچانک سخت‘ جگہ جگہ ناکے

لاہور(نمائندہ خصوصی) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں اچانک سختی کر دی گئی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھاکہ چھٹی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد غیر ضروری طور پر گھروں سے نکل آئی جس سے کرونا پھیلنے کا خدشہ تھا۔ شہریوں کے غیر ذمہ دارانہ رویوں کیوجہ سے لاک ڈاؤن کو سخت کرتے ہوئے شہر بھر میں ناکہ بندی کرنا پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 01 لاکھ 51 ہزار 228 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی،09 ہزار 14 وہیکلز کو شہر کے تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ ایک کار میں دو سے زائد سفر۔کرنے پر 14 ہزار 847 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف 31 مقدمات درج کروائے گئے۔ سید حماد عابد نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران 110 بسوں، 776 ویگنوں اور 2883 فلائنگ کوچز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 24 ہزار 149 موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی کی گئی، علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے لاری اڈا، راوی روڈ، شاہدرہ، لوئر مال کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن