امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات عملہ کرونا کا شکار
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ روزانہ ہزاروں اموات اور نئے کرونا کیسز کا رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے ۔ تازہ واقعہ میں امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس پر تعینات 18 اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے