• news

سندھ حکومت کا سوشل میڈیا مہم کیخلاف ایف آئی اے کو خط، کارروائی کا مطالبہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سندھ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر خط لکھ کر قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے ایف آئی اے کو خط میں لکھا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف گمراہ کن آڈیو اور ویڈیو ٹیپ پھیلائی گئیں جس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے رشوت طلبی کا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر دو جعلی آڈیو ٹیپ وائرل کی گئیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے بھی جعلی آڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکی تاہم تاجر اور صنعتکاروں نے بے بنیاد الزمات کی خود تردید کی۔ خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت کے خلاف من گھڑت مہم چلائی گئی جس کا مقصد سندھ حکومت کو متزلزل کرنا ہے۔
سوشل میڈیا مہم

ای پیپر-دی نیشن