ہمیں مزید 2 ماہ تک لاک ڈائون کی صورتحال برداشت کرنا ہوگی :وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مزید دو ماہ تک لاک ڈائون کی صورتحال برداشت کرنا ہوگی اللہ تعالی رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے صدقے ہمیں کوروناوائرس سے محفوظ رکھے اب بھی لوگوں کی بڑی تعداد اس وباء کو سنجیدہ نہیں لے رہی رزق دینے کا وعدہ اللہ پاک نے کیا ہے زندگی رہے گی تو پیسہ کمایا جاسکے گا میں جانتا ہوں سماجی فاصلے آسان نہیں مگر سختی برداشت کریں گے تو آسانیاں پیدا ہوسکیں گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے صدقے ہمیں کروناوائرس سے محفوظ رکھے ہماری دعا ہے کہ پاکستان میں اس وبا سے کم سے کم لوگ متاثر ہوںپوری قوم اللہ تعالی سے دعا مانگے کہ یہ وباء ٹل جائے اور ہمیں ان تدابیر کی جانب لے جائے جن تدابیر سے ہم اس وباء سے بچ جائیںلوگوں کی بڑی تعداد اب بھی اس وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہی کوروناوائرس وائرس دنیا میں ہزاروں زندگیاں نگل چکا ہے تھوڑے عرصے کے لیے ہم مکمل احتیاط کر لیں تو اس وبا سے نجات حاصل کر سکتے ہیںرزق دینے کا وعدہ اللہ تعالی نے کیا ہے حکومت نے ڈیلی ویجرز کے راشن اور امدادی رقم دینے کے اقدامات کیے ہیں زندگی رہے گی تو پیسہ بھی کمایا جا سکے گاجن گھروں،خاندانوں پر یہ آفت ٹوٹی ہے اس کابہتر اندازہ انہی کو ہے ہمیں اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ یہ آفت ہم تک آئے میں جانتا ہوں سماجی فاصلے رکھنا اتنا آسان نہیںرمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اس مہینے میں صبر کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔