• news

تحریک انصاف کرپٹ ترین فراڈیوں پر مشتمل ٹولہ ہے :اظہر قیوم ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت ) عمران نیازی فرانزک رپورٹ کی آڑ میں اپنی اے ٹی ایم مشینوں کی کرپشن کو چھپا رہے ہیں حکمران جماعت کے عہدیداروں نے آٹا چینی بحران پیدا کر کے قوم کا ارب روپیہ لوٹا کرپشن کے خاتمے کی دعویدار حکومت ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ کے نامزد ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے کرپٹ ترین فراڈیوں پر مشتمل ٹولہ ہے جو حکومتی حصار میں قوم کو لوٹ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن