• news

حکومت چھوٹے تاجروں کو ا یس او پی کیساتھ کاروبارکی اجازت دے : شیخ سہیل اصغر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی تاجر امن کمیٹی کے نائب صدر شیخ سہیل اصغر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں کو مخصوص اوقات کے لئے ایس او پی بنا کر کاروبار کرنے کی اجازت دے چھوٹے تاجر مزید لاک ڈائون برداشت کرنے کی سکت نہیںرکھتے انہوں نے لاک ڈان میں کچھ کاروبار کھولنے اور کچھ کو بند رکھنے کی حکومتی پالیسی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹا تاجر اپنی جمع پونجی خرچ کر چکاہے اور اس میں دوبارہ کاروبار شروع کرنے کی بھی سکت نہیں رہی۔

ای پیپر-دی نیشن