حکومتی وزراء بیانات سے آگے نکلیں ‘ بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (نمائند ہ خصوصی )سماجی رہنما و سینئر قانون دان بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ حکومت کے لاک ڈائون میں ریلیف اور تعمیراتی انڈسٹری کو کھولنے پر سیمنٹ، سریا اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے، دکانداروں نے سیمنٹ ، سریا ودیگر تعمیراتی میٹریل کے خود ساختہ ریٹ مقرر کر لئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی وزراء بیانات سے آگے نکلیں اور عوامی مشکلات کا ازالہ کریں۔