• news

گوجرانوالہ:انسداد جرائم کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ نے سٹریٹ کرائم اور بنک سے رقم لے کر نکلنے والوں سے ہونے والی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں انسداد جرائم کے لئے پولیس ٹیمیں شکیل دے رکھی ہیں تھانہ سول لائن پولیس نے بھی سی پی او کی ہدایت پر سٹر یٹ کرائم گروہوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر تے ہوئے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دیں ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاون عمران عباس چدھڑ کی زیر سرپرستی، تھانہ سول لائن پولیس نے شازم ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے دوران تفتیش اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی ،اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن