• news

سنگین مقدمات میں ملوث شہزادو ڈکیت گینگ کے 4 اوربشری گینگ کے 4ارکان گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کامونکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات اور وارداتوں میں ملوث شہزاد عرف شہزادو ڈکیت گینگ کے چار اراکین جبکہ مبشر عرف بشری ڈکیت گینگ کے چار اراکین گرفتا ر کر لیے ہیں ایس پی صدر وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی ،جستی تانبا مالیتی آٹھ لاکھ روپے، طلائی زیورات ،اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے گرفتار کیے گئے ملزمان میں شہزاد عرف شہزادو اورمبشر عرف بشری (سرغنہ گینگز)، عتیق،ثاقب، مطلوب، احسان ،حمزہ اورعزیز شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن