فرانزک رپورٹ میںمزید وقت مانگ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے‘رہنما ن لیگ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں ندیم اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کی چھتری کے نیچے آٹا، چینی چوری کرکے قوم کا اربوں روپیہ لوٹا گیا لیکن حکومت رپورٹ شائع کرنے کے باوجود ان بڑے چوروں کے خلاف ایکشن لینے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے 25اپریل تک فرانزک رپورٹ آنے تک کاروائی کرنے کا وعدہ کیا اب 2ہفتے مزید وقت مانگ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ۔