• news

گوجرانوالہ:24گھنٹوں میں 30مریضوں میں وائرس کی تصدیق ‘ تعداد 212 ہو گئی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)شہر میں کورونا خطرناک حد تک پھیل گیا گزشتہ 24گھنٹوں میں 30مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد 212تک جا پہنچی جبکہ ڈویثرن میں 24 گھنٹوں کے دوران 49 مریضوں میں کرونا کی تصدیق سیالکوٹ 5منڈبہاوالدین4 اور حافظ آباد 10مریض کرونا کا شکار۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں 30جبکہ ڈویژن میں 49افراد کی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اس وقت ریجن میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 731ہوگئی ہے ۔فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کا کہنا ہے کہ اس موضی وباء سے ریجن میں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 302ہے جبکہ خطرناک وائرس سے چھ مریض ہلاک ہو چکے ہیں

ای پیپر-دی نیشن