مستحقین میںخدمت کا مقصد خدا کی خوشنودی حاصل کرنا ہے:حاجی محمد نواز
جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مدنی دستر خوان کے آرگنائزر وسابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے متاثرین اوررمضان المبارک کے مستحقین میںخدمت کا بنیادی مقصد خدا کی خوشنودی اور رضامندی حاصل کرنا ہے یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے یا خود بڑا ثابت کرنے کا نہیں بلکہ عملی طور پر مخلوق خدا کی خدمت کرنے اورانکے زخموں پر مرہم رکھنے کاہے ۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے یہاں مدنی دسترخوان کے سلسلہ میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بیان بازی یا نشتر چلانے سے عوامی مسائل نہ تو حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی ملک اس وباء سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔