• news

تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے: منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غیر فعال ہو چکی ہے ماہ رمضان کے شروع میں ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گئیا گراں فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دیں۔ پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مقررہ قیمتوں کی بجائے 170روپے زائد تک فروخت ہو رہی ہیں، یہاں سے جاری ایک بیان میںچوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ نے ہمیشہ محروم طبقات کے لئے پالیساں بنائیں جن کو بعد میں آنے والی حکومتوں کی مجبوری ہے کہ انہیں پر عمل پیرا رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن