• news

صفدرآباد: بکری کوبچاتے ایک شخص ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

صفدرآباد +بھکھی(نامہ نگاران) ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کے قریب بکری کے بچے کوبچاتے ہوئے ایک ملنگ نما شخص مال برادر ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ۔معلوم ہوا ہے کہ مال برادر ٹرین فیصل آباد سے لاہور جا رہی تھی ۔جب اس نے ریلوے اسٹیشن صفدرآباد کراس کیا تو اچانک ملنگ نما شخص بکری کے بچے کو بچاتے ٹرین کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا ۔جسے فوری طور پرطبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ۔ہوش میں آنے پر اس نے اپنا نام غلام احمد ولد منظور احمد سکنہ چشتیاں بتایا ۔ اپنے عزیز وں کے فون نمبر بتائے ۔جس پر اس کے عزیزوں کو اطلاع کر دی گئی ۔بعد ازاں حالت نازک ہونے پر اسے شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا ۔تاہم غلام احمد راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن