دنیا مشکل کی گھڑی سے گزر رہی ہے : فضل بلال نواز
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما فضل بلال نواز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پوری دنیا مشکل کی گھڑی سے گزر رہی ہے اور توبہ تائب ہوکر اس کٹھن مرحلہ سے چھٹکارے کی دعا کررہی ہے مگر بھارتی حکومت نے آج بھی مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے کرونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔