کنٹرول لائن: بھارتی گولہ باری جاری، خاتون شہید، بچی زخمی:پاکستان کا انڈین ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری کی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھارت نے خود کار ہتھیاروں اور راکٹس سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 38 سالہ خاتون یاسمین شہید ہو گئی شہید یاسمین کا تعلق گاؤں رید سے تھا،جبکہ 8سالہ موہرہ چھتر گائوں کی بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ادھر پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارت سے احتجاج کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ،جس میں کہا گیا بھارت نے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا اور سارک زاہد چودھری نے بھارتی ناظم الاامور کو طلب کیا اور نہتی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے پر سخت احتجاج کیا،بیان میں بتایا گیا اس سال بھارت نے جنگ بندی کی 882خلاف ورزیاں کیں، یہ اقدام2003کے جنگ بندی معاہدے کی انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی، کشیدہ ماحول علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،بھارت جنگ بندی معاہدیے کا احترام اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ان علاقوں تک رسائی فراہم کرے۔