چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ بن گئی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) کرونا وائرس لاک ڈائون کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت ڈیجٹل کورٹ پر منتقل ہوگئی ہے۔ عدالت میں مقدمات کی فائلوں کے بغیر سماعت کاآغاز ہوگیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان ایل سی ڈی مانیٹر کے ذریعے سماعت کررہے ہیں۔ عدالت میں موجود لاء افسروں اور وکلاء کی سہولت کے لئے ایل سی ڈی سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔