صدقہ، فطرہ،فدیہ کی کم سے کم رقم 125 روپے فی کس مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 125 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 125 روپے ہے۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے چار کلو گرام جَو 320 روپے، چار کلو گرام کھجور1600 روپے اور چارکلو گرام کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو کھجور، کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ادا کرسکتے ہیں۔