شہریوں کے تعاون سے ہی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے :ڈی سی گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی زیر صدارت کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانیوالے اقدامات، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور فیلڈ ہسپتال ایمن آباد میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کی محنت کی بدولت اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں شہریوں کے تعاون سے ہی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔