سانگلاہل:دوران ڈیوٹی ڈسپنسر پر تشدد کرنیوالا ڈاکٹر نوکری سے فارغ
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں دوران ڈیوٹی ڈسپنسر محمد عمیر کو غلیظ گالیاں دینے اور کرسی مارکر سر پھوڑنے والے ڈاکٹر رضوان کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا،سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر شکیل احمد نے اپنی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی اور تحقیقات میں ڈاکٹر کو قصور وار قرار دیا،ہسپتال کے ایم ایس میاں طاہر نے بھی تھانہ سٹی پولیس کو ڈاکٹر رضوان کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے این او سی جاری کر دیا۔