مسلم لیگ ن شریف برادران کی قیادت میں متحد ہے:عمران اعجاز
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا کہ چینی آٹا پر انکوائری رپورٹ میںتاخیر ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے فوری طور پر ایف آئی اے کی رپورٹ کو ایوان میں لایا جائے اور فرانزک رپورٹ کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کر ائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے شیخ رشید کی باتیں دیوانے کا خواب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔