• news

ننکانہ : تین افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھتیجے اور ساتھی کے خلاف درج

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) دن دیہاڑے گھر میں گھس کر ماں بیٹی سمیت تین افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھتیجے اور اسکے ایک ساتھی کے خلاف درج ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے، وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی پی او ننکانہ صاحب سے رپورٹ طلب کر لی اورملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دے دیا، آر پی او شیخوپورہ رینج شاہد جاوید کا جائے وقوعہ کا دورہ لواحقین سے ملاقات بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملزم دلاور حسین عرف باباسمیت دو افراد نے شہر کے مرکزی رہائشی علاقہ ہائوسنگ کالونی میں گھر میں گھس کراپنے تایاباواملازم حسین کی بیوہ اوراسکی ماں سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھااور فرار ہو گئے آر پی او شیخوپورہ رینج شاہد جاوید سمیت لاہور سے پولیس کے کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر موقع واردات سے نمونے حاصل کئے اس موقع پر آر پی او شیخوپورہ رینج شاہد جاوید نے کہا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن